صحتمند دانت مسکراتی زندگی
انسانی اعضاء سالم ہوں تو خدا کی بہت بڑی نعمت ہیں ایک ایک عضو دوسرے سے وابستہ ہے اگر جسم کے کسی حصے میں تکلیف ہو تو پورا جسم ہی تکلیف سے تڑپتا ہے انسانی دانت کی اگر بات کی جائے تو نو مولود بچے اس نعمت سے ایک سال بعد مستفید ہوتے ہیں عمر بڑتے بڑتے دانتوں کے گرنے اور نئے آنے سمیت بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔
دانت ایسی نعمت ہیں جو ہر مخلوق کو عطا کئے گئے ہیں انسانی دانت کی جہاں تک بات ہے تو انکی حفاظت انسانی شعور کے مطابق کی جاتی ہے منہ کے اندر کا چھوٹا سا حصہ کئی بیماریوں میں گِھر سکتا ہے اور انہی دانتوں کے مسائل کے باعث پیٹ اور دیگر بیماریاں بھی جنم لیتی ہیں۔
دانتوں کی حفاظت ایک اہم مسئلہ ہے عام لوگوں کا خیال ہے کہ دانت کو سونے سے قبل صاف کیا جائے تو یہ دانتوں کی صفائی کے لئے کافی ہے لیکن اگر ہم یہ چاہتے ہیں کہ ہمارے دانت بڑھاپے تک بیماریوں سے محفوظ رہیں تو اس کے لئے دن میں کم از کم دو بار صفائی کرنا ضروری ہے ایک ہفتے میں کم از کم ایک بار دھاگے سے بھی دانتوں کے بیچ کی صفائی کرنا ضروری ہے اس سے دانتوں کے درمیان پھنسے اجزاء صاف ہو جاتے ہیں دانتوں کی صفائی کے لئے استعمال ہونے والا برش بھی ہر تین ماہ بعد تبدیل کرنا ضروری ہے برش اگر چھوٹے منہ کا ہو تو با آسانی منہ کی صفائی کر سکتا ہے عام خیال کے مطابق لوگ ٹوتھ پیسٹ خریدتے وقت یہ سمجھتے ہیں کہ سب ٹوتھ پیسٹ الگ الگ خصوصیات کے حامل ہیں لیکن یہ خیال غلط ہے ذائقہ اور خوشبو تو الگ ہو سکتی ہے لیکن تقریباََ تما م ٹوتھ پیسٹ ایک جیسے ہی اجزاء سے بنتے ہیں
اسی طرح دانتوں کی صفائی کے لئے اہم ہے کہ دھاگے کے زریعے دانتوں کے درمیان کی صفائی کی جائے اس کے لئے کہنی تک کا دھاگہ توڑ کر ان کے سرے آپس میں باندھ لیں اور آرام سے اپنے دانتوں کے درمیان سے گزاریں یہ عمل ہر دو دانتوں کے درمیان دہرایں ہفتے میں ایک بار ایسا کرنا ضروری ہے ساتھ ہی اگر آپ کو دانت یا منہ کے اندر کوئی بھی تبدیلی یا تکلیف محسوس ہو تو فوراََ ڈاکٹر سے رجوع کریں اس کے علاوہ سال میں دو مرتبہ اپنے ڈاکٹر سے معائنہ کروائیں۔
ادویات کے استعمال میں احتیاط برتیں گلی محلوں کے کلینک جانے کے بجائے کسی دانتوں کے ہسپتال میں اپنے دانتوں کا معائنہ کروائیں کیونکہ جعلی ڈاکٹر کبھی بھی آپ کو صحیح مشورہ نہی دے سکتے اور نہ ہی انکی ادویات سے آپ کو فائدہ پہنچے گا تحقیق کے مطابق دانتوں کی بیماریاں ہارٹ اٹیک کی اہم وجہ بن سکتی ہے۔ اسکے علاوہ پیٹ کی بیماریاں ، ذیابطیس اور پیدائش کے وقت وزن میں کمی ہا زیادتی جیسے مسائل بھی جنم لے سکتے ہیں۔
دانتوں کی بیماریوں اور مسائل سے بچنے کے لئے یہ ضروری ہے کہ ہم اپنے صحت کے ساتھ ساتھ دانتوں کی صحت کا بھی خیال رکھیں اور ہستے مسکراتے صحتمند دانتوں کے ساتھ زندگی بسر کریں کیوں کہ صحتمند دانت ہی خوبصورت مسکراہٹ کی ضامن ہیں۔
ناصرہ بشیر
جناح یونیورسٹی برائے خواتین
No comments:
Post a Comment